ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

1 گھنٹہ پہلے
A A
US, Denmark sign security agreement on Greenland
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ڈنمارک کے درمیان گرین لینڈ کی سیکیورٹی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے یا اسے طاقت کے ذریعے حاصل کرنے کی دھمکیوں سے پیدا ہونے والا سفارتی تنازع شدت کم ہونے کی جانب بڑھ گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر ضروریات پر مستقل اختیار حاصل ہوگا۔

ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو گرین لینڈ کے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی، جبکہ امریکا پر اس معاہدے کے لیے کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ معاہدے کے تحت امریکا کی تحریری منظوری کے بغیر کوئی بھی امریکی حریف گرین لینڈ میں فوجی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکے گا اور نہ ہی حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کر سکے گا۔دوسری جانب ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بحرِ منجمد شمالی اور شمالی بحرِ اوقیانوس میں مشترکہ سیکیورٹی کو مضبوط بنائے گا۔

میٹے فریڈرکسن کے مطابق معاہدہ مملکت ڈنمارک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ گرین لینڈ کے عوام کے حقِ خود ارادیت کو بھی تسلیم کرتا ہے۔ڈنمارک کی وزیر اعظم نے بتایا کہ معاہدے پر آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دستخط کیے جائیں گے، تاہم اس کے نفاذ کے لیے ڈنمارک کی پارلیمان سے منظوری سمیت ضروری قانونی مراحل مکمل کرنا ہوں گے۔گرین لینڈ کی حکومت کے سربراہ جینس فریڈرک نیلسن نے بھی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرین لینڈ، ڈنمارک اور امریکا کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور مضبوط کرنے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے 7 شہروں میں ممکنہ خطرے کی وارننگ، کچھ دیر بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان

گرین لینڈ کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کئی ماہ سے مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ یہ خطہ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ کے تزویراتی محلِ وقوع، معدنی وسائل اور روس و چین سمیت دیگر طاقتوں کی ممکنہ موجودگی کو اپنی تشویش کی وجوہات قرار دیا تھا۔ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو خریدنے یا اس پر قبضہ کرنے کے بیانات اور فوجی کارروائی کی دھمکیوں پر ڈنمارک سمیت دیگر اتحادی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نئے معاہدے کو تاریخی معاہدہ اور امریکا کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے گرین لینڈ سے متعلق امریکی قومی سلامتی کے خدشات کو مستقل طور پر حل کیا گیا ہے۔

موضوعات : americadenmarkGreenland
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Iran war to end very soon, Trump claims.
تازہ ترین

ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

17 ستمبر , 2026
Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
Major plan by a US defense company five prototypes of 'Valkyrie' autonomous combat aircraft to be produced.
تازہ ترین

امریکی دفاعی کمپنی کا بڑا منصوبہ، ویکٹس خودکار جنگی طیاروں کے نمونے پانچ کر دیے جائیں گے

15 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy
تازہ ترین

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
After oil, the US is also eyeing Venezuela's mineral reserves.
تازہ ترین

امریکا کی تیل کے بعد وینزویلا کے معدنی ذخائر پر بھی نظریں

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Accused in the murder of four-year-old Zainab in Faisalabad killed in a police encounter.

فیصل آباد میں چار سالہ زینب کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

یہ بھی پڑھیں

CTD conducts 158 intelligence-based operations in Punjab, arrests 23 terrorists

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

19 ستمبر , 2026
Security operation at Kohat Old Police Lines concluded; 7 terrorists killed.

کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں سیکیورٹی آپریشن مکمل، 7 دہشت گرد ہلاک

19 ستمبر , 2026
45,000 police personnel ready to stop PTI's long march

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے45ہزار پولیس اہلکار تیار

19 ستمبر , 2026
Accused in the murder of four-year-old Zainab in Faisalabad killed in a police encounter.

فیصل آباد میں چار سالہ زینب کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

19 ستمبر , 2026
US, Denmark sign security agreement on Greenland

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔