ناران (پاک ترک نیوز )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نجی دورے پر ناران پہنچ گئے، جہاں ان کے استقبال اور سکیورٹی کے لیے مانسہرہ پولیس کا پروٹوکول اسکواڈ بھی موجود رہا۔
نواز شریف اپنے دو روزہ سیاحتی دورے کے دوران ناران کے قدرتی حسن، سرسبز جنگلات، خوبصورت جھیلوں اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس دوران ہزارہ بھر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور رہنماؤں سے ان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
دورے کے دوران نواز شریف نے سنگڑ ڈیم اور سکی کناری ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئی موٹر وے کے حوالے سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بریفنگ بھی لی۔
نواز شریف کا ناران کا موجودہ دورہ تقریباً 16 سال بعد ہورہا ہے۔ ناران کا خوشگوار موسم، سرسبز و شاداب پہاڑ، جنگلات، جھیلیں اور قدرتی مناظر سابق وزیراعظم کی پسندیدہ سیاحتی کشش میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سنگا پور روانہ ،طبی معائنہ کرائیں گے
نواز شریف کو ناران کی ٹراؤٹ مچھلی اور گلگت بلتستان کی تیار کردہ اونی ٹوپیاں بھی پسند ہیں۔
نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانسہرہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے دورے کے دوران سکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے پولیس اہلکار تعینات رہیں گے












