لندن ( پاک ترک نیوز) لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی دو گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔ دو نقاب پوش افراد کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر کھڑی تھیں، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ بعض شیشے نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دو نقاب پوش افراد کو گاڑیوں کے شیشے نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
پولیس ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاحال ملزمان کی شناخت اور واقعے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔اہل خانہ کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ واقعے کے بعد گاڑیوں کی مرمت بھی کرا لی گئی ہے۔












