لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے مضافاتی علاقے ٹھوکر نیاز بیگ جٹ چوک میں برطانیہ سے آئے ہوئے وفد نے خانہ بدوشوں کی بستی کا وزٹ کیا گیا، جس کی قیادت بروک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل نے کی۔ اس وفد میں برطانیہ سے آئے ہوئے پارٹنرز ایما بکلے (Emma Buckley)، ہاورڈ منڈی (Howard Mundy)، سٹیو (Steve)، کلیئر (klare)، ڈینیئل (Daniel)، ڈاکٹر منوچہر(Dr. Manuchahar) اور ڈاکٹر عمران کبیر شامل تھے۔
جن کی آمد پر ’گود ‘ کے عملے کی جانب سے اُنہیں گلدستہ پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئربس کے پہلے ہائیڈروجن طیارے میں 80 مسافروں کی گنجائش متوقع
اِس موقع پر مہمانوں نے وہاں لگنے والے آئی کیمپ کا معائنہ کیا، جہاں جھگیوں میں رہنے والے سیکڑوں افراد کی آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص، علاج ، احتیاطی تدابیراور فری ادویات سے مستفید ہوئے۔ مہمانوں نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کی روزمرہ زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کی جب کہ ڈائریکٹر ’گود‘ نذیر غازی نے ری سائیکل بیگ کی افادیت اور اہمیت پر بھی بریفنگ دی گئی۔












