منگل , 10 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

24 منٹس پہلے
A A
فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

اوگاڈوگو (پاک ترک نیوز )مغربی افریقی ملک برکینا فاسو نے فرانس کے اثرورسوخ سے نکلنے اور روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے بعد جرمنی کے ساتھ بھی تعاون کو فروغ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

جرمنی کے اتحاد کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگاڈوگو میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

جرمن سفیر ڈیٹرش بیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوموں کے درمیان پُرامن بقائے باہمی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام ہی امن، ترقی اور آزادی کی ضمانت دے سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی سرحدوں کے احترام اور جارحانہ جنگوں کی مخالفت پر بھی زور دیا۔

جرمن سفیر نے برکینا فاسو اور ساحل اتحاد (AES) کے دیگر رکن ممالک کی خودمختاری مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مغربی افریقی ممالک کی تنظیم ایکواس (ECOWAS) اور ساحل اتحاد کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے مقابلے میں دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ مفادات کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ٹراؤرے سے ہونے والی بات چیت کا حوالہ بھی دیا۔

جرمنی نے برکینا فاسو کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے RELANCE پروگرام کے تحت صاف پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار کی مقامی سطح پر پروسیسنگ اور پائیدار صنعتی ترقی میں مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔

جرمن سفیر کے مطابق دونوں ممالک ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں بھی تعلقات بڑھائیں گے۔ اس سلسلے میں برکینا فاسو کے نوجوانوں کے لیے جرمنی میں تعلیم اور تربیت کے مزید مواقع پیدا کرنے اور ملک میں گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔

تقریب میں برکینا فاسو کی نائب وزیر خارجہ اسٹیلا ایلڈین کابورے کابورے نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جرمنی اور برکینا فاسو کے درمیان تعاون کا معاہدہ 1971 میں طے پایا تھا، جس کے بعد زراعت، توانائی، پانی، صفائی، سماجی تحفظ اور مالیاتی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری اعتماد، باہمی احترام اور برکینا فاسو کی قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنی چاہیے۔

انہوں نے فروری 2026 میں اوگاڈوگو میں ہونے والے دوطرفہ مذاکرات کا حوالہ بھی دیا، جن میں 2026 سے 2030 تک کے ترقیاتی منصوبے کے مطابق جرمنی کے تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں فوجی بغاوت کے بعد کیپٹن ابراہیم ٹراؤرے برکینا فاسو کے اقتدار میں آئے تو ملک کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

ان کی حکومت نے فرانس پر انحصار کم کرنے اور قومی خودمختاری مضبوط بنانے کا اعلان کیا۔ جنوری 2023 میں فرانسیسی فوجیوں کی برکینا فاسو میں موجودگی کا معاہدہ ختم کر دیا گیا، جس کے بعد فروری 2023 میں فرانسیسی فوج نے ملک سے انخلا مکمل کر لیا۔

موضوعات : BurkinacooperationdecidesFasogermany
ShareSend

متعلقہ خبریں

Japan expresses reservations regarding Germany's inclusion in the sixth-generation fighter jet project; suggests the UK reduce its share.
تازہ ترین

چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کے منصوبے میں جرمنی کی شمولیت پر جاپان کے تحفظات، برطانیہ کو اپنا حصہ کم کرنے کا مشورہ

2 نومبر , 2026
Airbus management in consultation with Germany and Spain to prepare new European fighter jet
تازہ ترین

یورپ کے نئے جنگی طیارے کی تیاری، ایئربس انتظامیہ کی جرمنی اور اسپین کے ساتھ مشاورت

29 اکتوبر , 2026
صدر آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر چلے گئے
اہم ترین 3

صدر آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر چلے گئے

22 اکتوبر , 2026
Germany refuses to purchase American combat drone
تازہ ترین

جرمنی کا امریکی جنگی ڈرون خریدنے سے انکار

17 اکتوبر , 2026
Germany's involvement raises fears of a two-year delay for Britain's advanced fighter jet; the 2035 target is at risk.
تازہ ترین

جرمنی کی شمولیت سے برطانیہ کے جدید جنگی طیارے میں دو سال تاخیر کا خدشہ، 2035 کا ہدف خطرے میں پڑ گیا

12 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان
تازہ ترین

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

یہ بھی پڑھیں

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

10 نومبر , 2026
فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

10 نومبر , 2026
دبئی کے حکمران کا غزہ کےبے گھر فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

دبئی کے حکمران کا غزہ کےبے گھر فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

10 نومبر , 2026
US Air Force accelerates preparations for B-21 stealth bombers

امریکی فضائیہ کی بی 21 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کی تیاری تیز

10 نومبر , 2026
Shah Mahmood Qureshi shifted to PIC Hospital

شاہ محمود قریشی پی آئی سی ہسپتال منتقل

10 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔