منگل , 10 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

16 منٹس پہلے
A A
کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان
Share on Facebookwhatsapp

کراچی (پاک ترک نیوز )پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی اور تجارتی شہر کراچی میں خستہ حال سڑکوں، ٹریفک جام اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے صنعتی سرگرمیوں اور شہریوں کی زندگی مشکلات سے دوچار کر دی ہے۔

کراچی کے ہزاروں صنعتی مزدور روزانہ کام پر پہنچنے کے لیے کئی کئی گھنٹے سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ بلوچ کالونی میں رہنے والے محمد علی کی مثال ہی لے لیں، جو صبح 8 بجے ڈیوٹی پر پہنچنے کے لیے ایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلتے ہیں۔ وہ کارساز کے راستے ناظم آباد تک 14 کلومیٹر کا سفر صرف 15 منٹ میں طے کر لیتے ہیں، لیکن فیکٹری تک کے آخری 6 کلومیٹر کا فاصلہ ٹوٹی سڑکوں اور ٹریفک جام کے باعث دوگنا وقت لے لیتا ہے۔

اسی طرح کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے ریفائنری ملازم اشتیاق علی روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ میں چار گھنٹے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ مشکلات صرف مزدوروں تک محدود نہیں بلکہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں خام مال اور تیار مصنوعات لے جانے والی ہیوی گاڑیاں بھی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں۔

سائٹ، کورنگی، لانڈھی، نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا سمیت اہم صنعتی مراکز میں سڑکوں کی خراب حالت کاروباری اداروں کے اخراجات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ ایندھن کا زیادہ استعمال، سامان کی ترسیل میں تاخیر اور مال بردار گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔

شہر کے صنعتی علاقوں کو صرف سڑکوں کی خرابی ہی نہیں بلکہ پانی کی قلت، ناقص صفائی، کچرے کی غیر مؤثر تلفی اور تباہ حال نکاسی آب کے نظام جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

صورتحال پر گزشتہ ماہ کراچی کی صنعتی، تجارتی اور کاروباری تنظیموں نے مشترکہ اجلاس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں شریک نمائندوں کے مطابق کراچی وفاقی محصولات میں تقریباً 67 فیصد جبکہ قومی برآمدات میں 54 فیصد حصہ ڈالتا ہے، لیکن اس کے باوجود شہر ٹوٹی سڑکوں، پانی کی قلت، غیر یقینی یوٹیلیٹی سروسز، خراب سیوریج اور اسٹریٹ کرائم جیسے مسائل سے دوچار ہے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو بڑھتے ہوئے شہری اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کا مقصد کسی سیاسی یا انتظامی تنازع کو جنم دینا نہیں بلکہ کراچی کو رہنے کے قابل، محفوظ اور معاشی طور پر مسابقتی شہر بنانا ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں شریک ایک صنعت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شرکا نے سندھ میں گزشتہ 18 سال سے برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پر بھی تنقید کی اور شکوہ کیا کہ طویل عرصے سے حکومت میں ہونے کے باوجود صنعتی علاقوں کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔

کراچی کے یہ مسائل ایک بار پھر اس سوال کو سامنے لے آئے ہیں کہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شہر کا بنیادی ڈھانچہ کب بہتر بنایا جائے گا اور یہاں کام کرنے والے لاکھوں مزدوروں اور کاروباری اداروں کو کب ریلیف ملے گا؟

موضوعات : destroyedindustriesinfrastructureKRACHIpakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rawalpindi Test Pakistan declared their first innings at 434 runs.
تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈیکلیئر کر دی

10 نومبر , 2026
Potential US presidential candidate Chris Van Hollen has special ties to Pakistan
تازہ ترین

امریکی صدارتی دوڑ کے ممکنہ امیدوار کرس وان ہولن  کا پاکستان سے خصوصی تعلق

9 نومبر , 2026
Two Houthi missile launching pads destroyed in Yemen
تازہ ترین

یمن میں حوثیوں کے دو میزائل لانچنگ پیڈز تباہ

9 نومبر , 2026
Pakistan’s services exports increase by 22.6 percent; IT sector plays a key role in the growth.
تازہ ترین

پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 22.6 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبے کا ترقی میں اہم کردار

9 نومبر , 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

9 نومبر , 2026
ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے مالدیپ کو تین صفر سے شکست دے دی
تازہ ترین

ساف فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے مالدیپ کو تین صفر سے شکست دے دی

8 نومبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

10 نومبر , 2026
فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

10 نومبر , 2026
دبئی کے حکمران کا غزہ کےبے گھر فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

دبئی کے حکمران کا غزہ کےبے گھر فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

10 نومبر , 2026
US Air Force accelerates preparations for B-21 stealth bombers

امریکی فضائیہ کی بی 21 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کی تیاری تیز

10 نومبر , 2026
Shah Mahmood Qureshi shifted to PIC Hospital

شاہ محمود قریشی پی آئی سی ہسپتال منتقل

10 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔