کراچی(پاک ترک نیوز ) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔









