نیو یارک ( پاک ترک نیوز) امریکہ ،ایران کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں خلل پیدا ہوا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نوجوان آخر کیوں پریشان ہے؟
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالرز اضافے کے ساتھ 90.85 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.56 ڈالرز بڑھ کر 85.05 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس کی تقریباً 20 فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے اور موجودہ صورتِ حال کے باعث سپلائی کے خدشات، بحری انشورنس اخراجات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتِ حال مزید بڑھ سکتی ہے۔












