تہران ( پاک ترک نیوز) ۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے، نہ لالچ۔ ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ
عباس عراقچی نے کہا بارہ روزہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ دنیا کو احساس ہوگیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔












