اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹ گئے۔سفارتکاری نے میدان مار لیا۔ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور قطر کی تعریف کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں نے مذاکرات کے لیے بہت کام کیا حتمی معاہدے کے لیے ساٹھ دن کی مدت مشکل ڈیڈ لائن نہیں ،ایران اچھا برتاؤ کرے تو تین سو ارب ڈالر فنڈز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ، امریکی فوج کچھ عرصہ تک خلیج میں موجود رہے گی۔۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے معاہدے پر دستخط کی بھی تصاویر جاری کردیں ۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا ،ایران نے فوری جنگ بندی اور فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا ،خطے میں امن کیلئے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔۔۔ مفاہمتی یادداشت کے 14نکاتی ڈرافٹ کے مطابق امریکا ایرن پر پابندیاں مرحلہ وار ختم کرے گا ، ایران کو تیل برآمدات کی اجازت دینے کی شق شامل ہے ۔ منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی پر امکان ہے ۔ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا،ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ،مفاہمتی یادداشت میں 60روزہ مذاکراتی عمل شروع کرنے کی تجویز گی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں: امریکا ،ایران کا فوری جنگ بندی اور فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق
وزیراعظم شہبازشریف نے بطور ثالث امریکا،ایران معاہدے کی توثیق کر دی ۔۔اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا امریکا بحری ناکہ بندی ختم، ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے گا
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، صدر پزشکیان اور دیگر قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا۔۔ وزیراعظم کا امریکی مذاکراتی ٹیم ۔۔ قطر،سعودی عرب،ترکیہ اور مصری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہناہے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پا گیا۔۔ ، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی خدمات پر فیس وصول کی جائے گی۔ ایران کے پاس افزودہ یورینیم کو کم درجے پر لانے کا آپشن موجود ہے۔۔ ایران کا میزائل پروگرام کسی مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔
سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کی میزبانی میں کل تاریخی تقریب ہو گی۔ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کی تقریب کل برگن سٹاک میں ہوگی، ایران امریکہ یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔












