تحران (پاک ترک نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز، قطری ثالث ایک بار پھر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے قطری وفد کی ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات اور مجوزہ معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا جنگ بندی کیلئے معاہدے کا امکان ،ٹرمپ کا پیش رفت کا عندیہ
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے گزشتہ آٹھ روز سے سفارتی مذاکرات جاری ہیں۔ ایران نے معاہدے کا نیا مسودہ تیار کرکے متعلقہ فریقین کو بھی ارسال کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات بھی متوقع ہے۔












