مسقط ( پاک ترک نیوز) ایشیا کپ انڈر 19کے میچ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اومان میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ انڈر 19کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارتی انڈر 19ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 36رنز بنا لئے ہیں ۔
بھارتی کپتان روچندانی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ونیتھ 8جبکہ چوہان 1رنز ہی بنا سکے ۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب ،گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے دو جبکہ رضوان اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔












