کراچی ( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کے لیے تمام کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں، جاپان کی کنڈیشنز جیسی بھی ہوں، بطور کھلاڑی ہمیں ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ایشین گیمز میں وہاں کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں پریکٹس کی ہے، تمام کھلاڑی ایشین گیمز کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ ذمہ داری مشکل ہے یا آسان، اس کا اندازہ ٹورنامنٹ کے بعد ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جامع تعلیمی اصلاحات، نیا نصاب، نئی کتابیں اور اساتذہ کی نئی تربیت
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ ذاتی کارکردگی کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، ہمارا اصل مقصد پاکستان کے لیے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنا ہے۔صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ایشین گیمز کے لیے ٹیم دو ماہ پہلے تشکیل دی گئی تھی، اس لیے تیاری کے لیے مناسب وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جتنے بھی میچز ہیں، ہمارے لیے سب اہم ہیں، کوشش ہوگی کہ تمام میچز جیت کر پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کریں۔












