راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع وڈھ میں کیے گئے دوسرے آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں آپریشنز کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔












