بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

40 منٹس پہلے
A A
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests
Share on Facebookwhatsapp

منیلا ( پاک ترک نیوز) فلپائن کے شمالی علاقے اپایاؤ کے جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے چمگادڑوں میں شمار ہونے والے گولڈن کراؤنڈ فلائنگ فاکس کو پہلی بار ریکارڈ کیا گیا ۔ تقریباً پانچ فٹ پروں کے پھیلاؤ والے اس نایاب چمگادڑ کی موجودگی کو خطے کی حیاتیاتی تنوع سے متعلق اہم دریافت قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ اے زیڈ اینیملز کی رپورٹ کے مطابق، اس چمگادڑ کو اپایاؤ کے علاقے فلورا میں خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی نگرانی کے لیے کیے گئے سروے کے دوران دستاویزی شکل دی گئی۔ یہ سروے فلپائن کے محکمہ ماحولیات و قدرتی وسائل اور اپایاؤ کی مقامی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس نوع کا سائنسی نام Acerodon jubatus ہے۔ یہ فلپائن میں پائی جاتی ہے اور دنیا کے بڑے ترین چمگادڑوں میں شمار ہوتی ہے۔ اپایاؤ یونیسکو کے نامزد کردہ بایوسفیئر ریزرو کا حصہ ہے، اس لیے یہاں موجود نایاب جنگلی حیات کی شناخت اور نگرانی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ گولڈن کراؤنڈ فلائنگ فاکس کے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 4.9 سے 5.6 فٹ تک ہوسکتا ہے، جبکہ اس کے جسم کی لمبائی تقریباً 10 سے 13 انچ ہوتی ہے۔ اس کا وزن تقریباً 3.1 پاؤنڈ تک بتایا جاتا ہے۔

اس چمگادڑ کے سر اور گردن پر سنہری یا زرد مائل بال ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اسے گولڈن کراؤنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی کمر سرخی مائل بھوری، جبکہ چہرہ، گلا اور جسم کا نچلا حصہ عموماً سیاہ ہوتا ہے۔اپنے غیر معمولی حجم کے باوجود یہ چمگادڑ بنیادی طور پر پھل اور پودوں کی خوراک استعمال کرتا ہے۔ انجیر اس کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل ہے۔ یہ رات کے وقت خوراک کی تلاش میں نکلتا ہے، جبکہ دن کے وقت درختوں پر آرام کرتا ہے۔ بعض اوقات یہ دوسرے بڑے چمگادڑوں کے قریب بھی بسیرا کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گولڈن کراؤنڈ فلائنگ فاکس کو عالمی ادارہ برائے تحفظِ قدرت (آئی یو سی این) نے خطرے سے دوچار انواع میں شامل کر رکھا ہے، جبکہ اس کی آبادی میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

موضوعات : philpihinewingspan
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

Bilawal Bhutto will arrive in Islamabad today; a second round of talks between the government and the Peoples Party is expected.

بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع

28 اکتوبر , 2026
Provinces should not be divided without the consent of the people, says Barrister Gohar.

عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیئے،بیرسٹر گوہر

28 اکتوبر , 2026
Lahore High Court Justice Mohsin Akhtar Kayani resigns

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

28 اکتوبر , 2026
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔