واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس سے قبل اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے خلاف ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کر دی جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان جاری کشیدگی بڑھ گئی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی جس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ جارجیا میلونی ان میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہیں۔
تصویر کے ساتھ صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ مجھے میلونی کے خلاف پابندی کا حکم درکار ہے
یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں رہنما ترکی میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ شریک ہونے والے ہیں۔












