اتوار , 16 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مجھے مت جلاؤ۔ مجھے مت جلاؤ

1 مہینہ پہلے
A A
Don't burn me. Don't burn me.
Share on Facebookwhatsapp

گوجرانوالہ ( پاک ترک نیوز) ماں یہ لفظ سنتے ہی ذہن میں محبت، شفقت، تحفظ اور قربانی کا تصور ابھرتا ہے۔ لیکن گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے نے اس تصور کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک چار سالہ معصوم بچی، جسے اپنی ماں کی آغوش میں محفوظ ہونا چاہیے تھا، وہی بچی اندھی عقیدت اور توہم پرستی کا نشانہ بن گئی۔

گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر زندہ جلائے جانے سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب معمول کی گشت کے دوران ایک شہری نے اہلکاروں کو اطلاع دی کہ قریبی گھر سے ایک بچی کی دردناک چیخیں آرہی ہیں، جو بار بار فریاد کر رہی تھی، مجھے مت جلاؤ… مجھے مت جلاؤ…

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لیکن دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود کسی نے دروازہ نہ کھولا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اہلکاروں نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق اندر کا منظر انتہائی افسوسناک تھا۔ ایک معصوم بچی کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے، جبکہ اس کی والدہ، ایک بہن اور دو بھائی اسے پکڑے ہوئے تھے۔ صحن میں جلتے چولہے پر اسے آگ کی تپش دی جا رہی تھی، جس سے وہ بری طرح جھلس چکی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جیسے ہی بچی کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ڈنڈوں سے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی وردی بھی پھٹ گئی۔ تاہم پولیس نے مزاحمت کے باوجود بچی کو اپنی تحویل میں لے کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کچھ عرصہ قبل ایک عامل کے پاس گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دو بالغ بیٹے اکثر بیمار رہتے تھے، جس پر عامل نے دعویٰ کیا کہ ان کی چار سالہ بیٹی پر جنات کا سایہ ہے اور یہی ان کی بیماریوں کی وجہ ہے۔

پولیس کے مطابق عامل نے خاتون کو یقین دلایا کہ اگر بچی کو آگ کے قریب رکھا جائے تو جن اس کے جسم سے نکل جائے گا اور آگ اسے نقصان نہیں پہنچائے گی۔

تحقیقات کے مطابق پہلے بچی کو ایک کمرے میں لے جا کر کئی گھنٹوں تک اگربتیاں جلائی گئیں تاکہ مبینہ طور پر جنات کو نکالا جا سکے، لیکن جب ان کے خیال میں ایسا نہ ہوا تو عامل کی ہدایت پر اسے آگ کے سامنے لے جایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کے صحن میں چولہا جلا کر اس کی آگ تیز کی اور معصوم بچی کو کبھی چہرے کے بل اور کبھی کمر کے بل آگ کے قریب کرتے رہے، جس سے وہ شدید جھلس گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 27مائیں ،675 نومولود روزانہ موت کے منہ میں کون لے گا ذمہ داری

واقعے کے بعد پولیس نے بچی کی والدہ، اس کی بہن اور دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے والدہ اور بیٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جبکہ دونوں بھائیوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مبینہ عامل کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا سانحہ نہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک لمحۂ فکریہ بھی ہے۔ جب بیماری کے علاج کے لیے علم، طب اور شعور کی جگہ توہم پرستی لے لے، تو اس کی قیمت اکثر معصوم جانوں کو چکانا پڑتی ہے۔ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ اندھی عقیدت اور جھوٹے عاملوں کے فریب سے بچنے کے لیے آگاہی، تعلیم اور قانون پر اعتماد ناگزیر ہے۔

موضوعات : #burngujraanwalamother
ShareSend

متعلقہ خبریں

محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
پاکستان

محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

14 اگست , 2026
لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کا دوست بھی گرفتار
پاکستان

لاہور میں 3بچوں کا قتل ،ملزمہ کا دوست بھی گرفتار

25 اپریل , 2026
Who will take responsibility for the deaths of 27 mothers and 675 newborns every day
تازہ ترین

27مائیں ،675 نومولود روزانہ موت کے منہ میں کون لے گا ذمہ داری

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
معرکہ حق کے بعد دشمن بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ،انتشار کی ہر کوشش کچل دینگے ،کور کمانڈرز کانفرنس

معرکہ حق کے بعد دشمن بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ،انتشار کی ہر کوشش کچل دینگے ،کور کمانڈرز کانفرنس

یہ بھی پڑھیں

سکیورٹی فورسز کی خضدار میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی خضدار میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

15 اگست , 2026
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ

15 اگست , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا

15 اگست , 2026
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے،پیپلز پارٹی کی شکایت کی امید نہیں تھی، نواز شریف

سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے،پیپلز پارٹی کی شکایت کی امید نہیں تھی، نواز شریف

15 اگست , 2026
طالبان کے اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان کی صورتِحال بدترین قرار

طالبان کے اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان کی صورتِحال بدترین قرار

15 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔