واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت میں اب بات کرنے والا کوئی نہیں بچا۔ امریکا نے ایرانی رہنماؤں کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی سخت رویہ اختیار کیا۔
وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ لوگوں کی توقعات سے بھی پہلے ختم ہو جائے گی۔ دنیا میں تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں اور جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں سہ ملکی سیریز کا کل سے آغاز
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔












