اتوار , 7 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: روس کی جوہری پابندیاں بڑھانے کی پیشکش مسترد، نیا ایٹمی معاہدہ بنانے کا اعلان

4 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: روس کی جوہری پابندیاں بڑھانے کی پیشکش مسترد، نیا ایٹمی معاہدہ بنانے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی پر عائد پابندیوں میں توسیع کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پرانے معاہدے میں توسیع کے بجائے ایک نیا، بہتر اور جدید جوہری معاہدہ چاہتے ہیں، جس پر دونوں ممالک کے ماہرین بیٹھ کر مذاکرات کریں۔ ٹرمپ نے سابقہ معاہدے کو ’’غلط انداز میں طے کیا گیا‘‘ قرار دیا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ٹرمپ نے کہا:“NEW START معاہدے میں توسیع کرنے کے بجائے — جو امریکا کے لیے بری طرح طے کیا گیا اور جس کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں — ہمیں اپنے جوہری ماہرین کو ایک نیا، بہتر اور جدید معاہدہ تیار کرنے پر کام کرنا چاہیے جو طویل مدت تک مؤثر رہے۔”
صدر ٹرمپ اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ چین کو بھی اس نئے معاہدے میں شامل کرنا چاہتے ہیں، تاہم بیجنگ نے اس حوالے سے اب تک کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
نیو اسٹارٹ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکا اور روس کے وسیع جوہری ذخائر پر عائد پابندیاں کم ہو گئی ہیں، جس سے ایک نئی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خدشات جنم لے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اگر واشنگٹن بھی رضامند ہو تو روس ایک سال مزید اس معاہدے پر عمل کرنے کو تیار ہے، مگر امریکا نے اس پیشکش کو نظرانداز کر دیا۔
روس نے معاہدے کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کیا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس جوہری استحکام کے معاملے میں ’’ذمہ دار اور محتاط رویہ‘‘ اپنائے رکھے گا، تاہم فیصلے قومی مفادات کے تحت کیے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور روس کے وفود نے ابو ظبی میں یوکرین جنگ پر ہونے والی بات چیت کے دوران نیو اسٹارٹ معاہدے میں چھ ماہ کی غیر رسمی توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
تاہم یہ صرف ایک ’’غیر رسمی اتفاق‘‘ ہو سکتا ہے کیونکہ معاہدہ مزید توسیع کی اجازت نہیں دیتا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے جوہری طاقتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی نے بھی خدشات میں اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے والے عالمی معاہدے اور روایات کمزور پڑتی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پہلا START معاہدہ 1991 میں امریکا اور سابق سوویت یونین کے درمیان طے پایا تھا، جبکہ نیو اسٹارٹ معاہدہ 2010 میں صدر باراک اوباما اور روسی صدر دمتری میدویدیف نے دستخط کیا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کو 1,550 جوہری وارہیڈز اور 700 میزائل و بمبار طیاروں تک محدود کیا گیا تھا۔

موضوعات : Donald TrumpNEW STARTputinrussiaUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
Afghanistan and Russia sign military cooperation agreement
تازہ ترین

افغانستان اور روس میں فوجی تعاون کا معاہدہ

29 مئی , 2026
It is necessary to stop the war between the US and Iran, says Chinese President
اہم ترین

امریکا اور ایران کی لڑائی کو روکنا ضروری ہے،چینی صدر

20 مئی , 2026
مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی ،چینی صدر کی پیوٹن سے گفتگو
اہم ترین 3

مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی ،چینی صدر کی پیوٹن سے گفتگو

20 مئی , 2026
Russian President Putin to meet Chinese counterpart today
تازہ ترین

روسی صدر پوتن آج چینی ہم منصب سے ملاقات کرینگے

20 مئی , 2026
President Asif Ali Zardari congratulates Russian President, people on Victory Day
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی روسی صدر ،عوام کو یوم فتح پر مبارکباد

9 مئی , 2026
اگلی خبر
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مزید کارروائیاں، 24 دہشت گرد مارے گئے

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مزید کارروائیاں، 24 دہشت گرد مارے گئے

یہ بھی پڑھیں

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

ایران مزید تحمل نہیں کرے گا، امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ابراہیم رضائی

6 جون , 2026
کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

کوہ سلیمان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشت گرد ہلاک

6 جون , 2026
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، سیاسی ،انتظامی صورتحال کا جائزہ

6 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Pakistan receives LNG cargo from Qatar

پاکستان نے قطر سے ایل این جی کارگو حاصل کر لیے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔