بیجنگ (پاک ترک نیوز )روس کے صدر ولادیمر پوتن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے آج بیجنگ میں اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور عالمی اشوز پر بات کی جائے گی۔
روس کے صدر پوتن اپنے وفد کے ساتھ دو روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ رو ز کو بیجنگ پہنچے تھے جہاں چینی وزیر خارجہ نے انکا استقبال کیا تھا۔
اس موقع پر روسی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور آرکسٹرا نے خیرمقدمی دھنیں بجائیں۔
پچیس ویں بار چین کا سرکاری دورہ کرنیوالے صدر پوتن کا کہنا ہے کہ روس چین تعلقات حقیقی معنوں میں غیرمعمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
صدر پوتن نے کہا کہ پچیس برس پہلے روس اور چین نے اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کا معاہدہ کیا تھا اور اس معاہدے نے اسٹریٹیجک تعلقات اور جامع شراکت داری کی ٹھوس بنیاد ڈالی تھی جو دونوں ممالک اور انکے عوام کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تعاون سیاست، معشیت اور دیگر میدانوں میں بڑھایا جارہا ہے اور یہی آج ہونے والی سربراہ ملاقات کا ایجنڈہ ہے۔












