ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ چین کے ایک اور دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

3 ہفتے پہلے
A A
Trump arrives in Beijing for another visit to China
Share on Facebookwhatsapp

از :سہیل شہریار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چین کے انتہائی اہم دورےکے لئے امریکہ سے چین پہنچ چکے ہیں ۔اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی انکے ہمراہ ہے ۔جس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ کاتین روزہ دورہ چین 9برس بعد کسی امریکی صدر کا بیجنگ کا دورہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹرمپ ہی 2017میں اپنے پہلے دور اقتدار میں چین کی یاترا کر چکے ہیں۔ اس دورے کے دوران جمعرات اور جمعہ کے روز دو طرفہ مذاکرات، ایک سرکاری عشائیہ اور امریکی صدر کا ٹیمپل آف ہیون سمیت دیگر اہم تاریخی مقامات کی سیرشیڈول میں شامل ہیں۔
امریکی صدر کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میںبیجنگ کے تاریخی تیانانمن سکوائر کے اطراف کئی روز سے کام جاری تھا جبکہ پورے علاقے کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔چینی سوشل میڈیا کے مطابق تیانمن سکوائر پر امریکی صدر کے لئے ایک شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ تاہم چینی انتظامیہ کی جانب سے اس ممکنہ تقریب کی تیاریاں گذشتہ کئی دنوں سے خاموشی سے جاری تھیں ۔جو اب مکمل ہو چکی ہیں۔


دوطرفہ بیانات اور اعلیٰ سطحی رابطے ظاہر کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ دونوں ہی اس دورے کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ آج کی دنیا کی ہر حوالے سے دو بڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات دنیا کے مستقبل کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔تاہم جمعرات اور جمعہ کے روز ہونے والے دو روزہ مزاکرات کا محور ایران۔امریکہ جنگ میں چین کا کردار، تائیوان کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی ، عالمی تجارت کا مستقبل اور جدید ٹیکنالوجی میں مسابقت ہوں گے۔جبکہ مزاکرات کے دوران بیجنگ کو نایاب ارضیاتی معدنیا ت کے حوالے سے اپنی اہمیت استعمال کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے جو ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ٹرمپ واضح طور پر دلچسپی رکھتے ہیں۔
معاشی طور پر دیکھا جائے تو امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی جنگ اور ایران میں تنازع، صدر شی جن پنگ کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتا ہے، مگر نظریاتی اور سیاسی اعتبار سے یہ ایک لحاظ سے اُن کے لیے فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتا ہے۔


یہ بھی سچ ہے کہ دونوںملک ایک تزویراتی دشمنی اور گہرے معاشی انحصار سے تشکیل پانے والے تعلقات میں بندھے ہیں۔امریکہ اب بھی چین کیپیداواری صلاحیت اور کم لاگت کی پیداوار پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ جبکہ چین امریکی صارفین تک رسائی، کیپٹل مارکیٹس اور ڈالر پر مرکوز عالمی معیشت کے وسیع تر استحکام پر انحصار کرتا ہے۔یہی امریکہ اور چین کی دشمنی کا تضاد ہے کہ ہر فریق زیادہ خود مختاری چاہتا ہے۔ پھر بھی دونوں باہمی انحصار کے ڈھانچے میں بندھے ہوئے ہیں جسے کوئی بھی اپنے آپ کو نقصان پہنچائے بغیر آسانی سے ختم نہیں کر سکتا۔
صدرٹرمپ کے بیجنگ کے موجودہ دورے سے بھی یہی توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں جانب سے کھینچا تانی کے ماحول میں یہی کوشش کی جائے گی کہ معاملہ ایرن جنگ کا ہو یا تائیوان کا دوسرے فریق سے زیادہ سے زیادہ تعاون اور رعایتیں حاصل کی جائیں ۔

موضوعات : #trumpbeijing
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump Iranian attack could be justification for restarting war
تازہ ترین

ایرانی حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

5 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
Iran-US ceasefire agreement; Trump postpones special cabinet meeting at Camp David
اہم ترین

ایران امریکا جنگ بندی معاہدہ؛ ٹرمپ کا کیمپ ڈیوڈ میں خصوصی کابینہ اجلاس مؤخر

27 مئی , 2026
US President Donald Trump hints at ending Iran war soon
تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے کا عندیہ

20 مئی , 2026
Donald Trump We could attack Iran in two to three days
اہم ترین 2

ایران پر دو سے تین روز میں حملہ کر سکتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 مئی , 2026
Russian President Putin to meet Chinese counterpart today
تازہ ترین

روسی صدر پوتن آج چینی ہم منصب سے ملاقات کرینگے

20 مئی , 2026
اگلی خبر
Match officials announced for Pak-Australia ODI series

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔