واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ کرنے پر ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔کہتے ہیں ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
امریکی صدر نے کہا ایرانی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا۔ امریکہ مزید اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، ایران معاہدہ کرے ورنہ نقصان اٹھائے گا۔
امریکی صدر نے کہا ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک میں روکنے کا فیصلہ نہ کروں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کارروائیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی ، پاسداران انقلاب
اس سے قبل امریکی صدر نے یو ٹرن لیتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے بیس فیصد فیس ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔












