واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، درجنوں فضائی ایندھن بردار طیارے اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں۔
ایگزیوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے زیر غور منصوبوں میں ایران کے بجلی گھروں، اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا شامل ہے، امریکا کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھا کر آبنائے ہرمز کھلوانا ہے، امریکا ایران کو جوہری مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران پر وسیع فوجی آپریشن کا پلان
ایگزیوس نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز میں مزید امریکی ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ سکتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا، لیکن آئندہ دنوں میں جنگ شدت اختیار کر سکتی ہے۔












