منگل , 29 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سیوٹا مہاجر بحران، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

2 مہینے پہلے
A A
سیوٹا مہاجر بحران، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب
Share on Facebookwhatsapp

لندن (پاک ترک نیوز )یورپی یونین کے 22 رکن ممالک نے مشترکہ خط میں سیوٹا بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور یونین کی بیرونی سرحدوں کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ اقدام تقریباً 60 ہزار تارکینِ وطن کے مراکش سے سیوٹا میں داخل ہونے کے بعد سامنے آیا۔

دوسری جانب اسپین نے اس بحران پر بعض یورپی ممالک کے ردعمل کو "خود غرض، تقسیم پیدا کرنے والا اور غیر قانونی” قرار دیا۔ اٹلی نے اسپین کے ساتھ شینگن معاہدے کے تحت سرحدی نقل و حرکت عارضی طور پر معطل کر دی، جس کی فن لینڈ اور ڈنمارک نے بھی حمایت کی۔

حکام کے مطابق 30 جولائی کو سیوٹا پہنچنے والے تقریباً تمام تارکینِ وطن واپس جا چکے ہیں، جبکہ اس دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی ہے۔

22 رکن ممالک کے مشترکہ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی داخلے کو ممکن سمجھنے کا تاثر مزید غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ افزائی کرے گا، مشترکہ یورپی امیگریشن پالیسی پر اعتماد کو متاثر کرے گا اور اس کے اثرات تمام رکن ممالک پر پڑیں گے۔

اس خط پر نیدرلینڈز، فن لینڈ اور بیلجیئم سمیت 22 ممالک کے رہنماؤں نے دستخط کیے ہیں، جبکہ اسے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائین اور آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کو ارسال کیا گیا ہے، کیونکہ اس وقت یورپی یونین کی کونسل کی صدارت آئرلینڈ کے پاس ہے۔

ادھر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی کمیشن کی صدر کے نام اپنے خط میں بعض یورپی حکومتوں کے طرزِ عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپانوی حکومت نے 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں سرحد پر مکمل کنٹرول بحال کر لیا اور تارکینِ وطن کی یورپ کے دیگر حصوں کی جانب غیر مجاز نقل و حرکت کو روک دی

موضوعات : Ceuta migrantemergency meeting
ShareSend

متعلقہ خبریں

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

29 ستمبر , 2026
اگلی خبر
PML-N has secured a simple majority in Azad Kashmir Rana Sanaullah.

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت مل گئی ،رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں

آذربائیجانی لڑکی ڈیانا کا پاکستانی شوہر سے طلاق نامہ سامنے آگیا

آذربائیجانی لڑکی ڈیانا کا پاکستانی شوہر سے طلاق نامہ سامنے آگیا

29 ستمبر , 2026
فیول ریلیف اسکیم، 76 لاکھ صارفین کی رجسٹریشن مکمل، 77 لاکھ 10 ہزار ٹوکن استعمال

فیول ریلیف اسکیم، 76 لاکھ صارفین کی رجسٹریشن مکمل، 77 لاکھ 10 ہزار ٹوکن استعمال

29 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کو ہر صورت نکلنے کا اعلان

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کو ہر صورت نکلنے کا اعلان

29 ستمبر , 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آئین میں کیا طریقہ کار ہے

29 ستمبر , 2026
OpenAI has halted the release of its new artificial intelligence model, Astra 6.1.

اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے نئے ماڈل آسٹرا 6.1کا اجرا روک دیا

29 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔