جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت مل گئی ،رانا ثناء اللہ

2 مہینے پہلے
A A
PML-N has secured a simple majority in Azad Kashmir Rana Sanaullah.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے اور 45 نشستوں میں سے 23 پر کامیابی ملی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت قائم ہوگی، جبکہ باقی 10 نشستوں پر تیسرے مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے میاں نواز شریف کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام کے بعد آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرپور میں شکست کے بعد دھاندلی کا بے بنیاد شور مچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابی عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے 13 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کا دعویٰ کیا گیا، پھر یہ تعداد 4 اور بعد ازاں صرف 2 پولنگ اسٹیشنز تک محدود ہوگئی، جس سے ان الزامات کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے دو روز قبل ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر ہنگامہ آرائی کرائی، جبکہ چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ بھی حقیقت کے منافی تھا۔ انہوں نے کہا کہ محض دھکم پیل یا گالم گلوچ کو قاتلانہ حملہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ 2سیٹوں پر کامیاب،10 پر آگے

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حلقہ ایل اے 27 میں بھی پیپلز پارٹی کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کامیاب امیدواروں کو وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی وعدوں کے مطابق آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

موضوعات : #ranasanaullahazadaskhsmirpmln
ShareSend

متعلقہ خبریں

Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.
تازہ ترین

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
Parliament will decide on the creation of new provinces, says Rana Sanaullah.
تازہ ترین

نئے صوبے بننے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، رانا ثناء اللہ

12 ستمبر , 2026
Non-bailable arrest warrants issued for 51 PML-N leaders, including Talal Chaudhry, Musadik Malik, and Javed Latif.
تازہ ترین

طلال چودھری ،مصدق ملک ،جاوید لطیف سمیت ن لیگ کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11 ستمبر , 2026
Khawaja Asif accuses PPP of two-pronged policy
تازہ ترین

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر دو رخی پالیسی کا الزام

5 ستمبر , 2026
In Azad Kashmir, the PML-N has moved into a position to form the government with 31 seats.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،مسلم لیگ ن 31نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

24 اگست , 2026
Political parties have targeted the PML-N Maryam Nawaz.
پاکستان

سیاسی جماعتوں نے مسلم لیگ ن کو ہدف بنایا ہوا ہے،مریم نواز

21 اگست , 2026
اگلی خبر
The issue of the closure of the Strait of Hormuz is linked to the violation of promises made by the United States, says Esmaeil Baghaei.

آبنائے ہرمز کی بندش کا معاملہ امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑا ہوا ہے،اسماعیل بقائی

یہ بھی پڑھیں

Is the ice melting between the US and China

کیا امریکا اور چین کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟

25 ستمبر , 2026
امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

امریکا،ایران مذاکرات،آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان ،تیل سستا ہونے لگا

25 ستمبر , 2026
قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

25 ستمبر , 2026
پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

25 ستمبر , 2026
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ ہائیکورت میں پیش

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔