اتوار , 2 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

1 گھنٹہ پہلے
A A
سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹر خالد البیاری نے امریکہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری صنعت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور علاقائی سلامتی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
دورے کا آغاز امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی سے ہوا، جہاں ڈاکٹر خالد البیاری نے ادارے کی ڈائریکٹر میری مورگن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دفاعی صنعتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں پینٹاگون میں ڈاکٹر خالد البیاری نے امریکی نائب وزیر دفاع برائے حصول و پائیداری مائیکل ڈفی، نائب وزیر دفاع برائے پالیسی ایلبرج کولبی اور امریکی فضائیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سیکریٹری جینٹری اسٹیفن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ، علاقائی سلامتی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

سعودی معاون وزیر دفاع نے امریکی محکمہ خارجہ کے اسلحہ کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی کے نائب وزیر تھامس ڈی نانو سے بھی ملاقات کی، جس میں سعودی امریکہ تعلقات، علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے اختتام پر ڈاکٹر خالد البیاری نے امریکہ کی معروف دفاعی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق دفاعی صنعت، تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

موضوعات : Saudi Defense MinisterUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ
تازہ ترین

امریکا کا غیر تارکینِ وطن ویزوں کے لیے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل بنانے کا فیصلہ

2 اگست , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان
اہم ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

2 اگست , 2026
Trump hints at more attacks on Iran
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا عندیہ

1 اگست , 2026
With Allah's help, the aggressor will be punished today – Revolutionary Guards
تازہ ترین

اللہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘ پاسداران انقلاب

30 جولائی , 2026
US-Iran ceasefire, huge drop in oil prices in the global market
تازہ ترین

امریکا ،ایران جنگ بندی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

28 جولائی , 2026
Economic pressure could play a key role in persuading Tehran to negotiate, US officials say
اہم ترین 2

معاشی دباؤ تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،امریکی حکام

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
وفاقی کابینہ نے امیروں پر معاشی پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے امیروں پر معاشی پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی

یہ بھی پڑھیں

سیوٹا مہاجر بحران، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

سیوٹا مہاجر بحران، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

2 اگست , 2026
وفاقی کابینہ نے امیروں پر معاشی پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے امیروں پر معاشی پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی

2 اگست , 2026
سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

2 اگست , 2026
آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ 2سیٹوں پر کامیاب،10 پر آگے

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ 2سیٹوں پر کامیاب،10 پر آگے

2 اگست , 2026
سوات، تھانےکے قریب خودکش دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید

سوات، تھانےکے قریب خودکش دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید

2 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In