بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ غزہ امن معاہدے پر اسرائیل سے عمل درآمد کرانے کا ضامن بن گیا

2 مہینے پہلے
A A
The US has become the guarantor for Israel's implementation of the Gaza peace agreement.
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) امریکی انتظامیہ نے حماس کے وفد کی موجودگی میں ایک ثالث کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے ذریعے حماس کو یہ ضمانت اور وعدہ پیش کیا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے نافذ العمل ہونے میں باہمی عمل درآمد کے اصول کی پاسداری کی جائے گی۔اوراسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی جریدے کی ذرائع سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے اس بات کییقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی شقوں پر عمل کرنے کا پابند بنائے گا۔ انخلا اور طے شدہ تمام ذمہ داریوں کو ادا کیا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد آسان نہیں ہوگا اور آنے والے مراحل کے دوران مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم امریکی انتظامیہ۔ خاص طور پر امریکی نمائندوں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ اس معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا اور وہ اس کے نفاذ کا ضامن بنے گا۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ غزہ کو نہتا کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کا پہلا قدم یہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور حملے ختم کرنے کی پابندی کرے۔تنظیم نے کہا ہے کہ بھاری اسلحہ حوالے کرنے کی شق تسلیم کرنا بھی اسرائیل کی جانب سے جنگی کارروائیوں کے خاتمے اور غزہ سے انخلا سے مشروط ہے۔ اسی طرح تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے فریم ورک میں بھاری اسلحے کے معاملے کو شامل کرنے کی منظوری کو ہر قسم کی جارحیت کے خاتمے، غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے انخلا، ابتدائی بحالی کے حصول، انتظامی کمیٹی کی آمد اور بین الاقوامی حفاظتی افواج کی تعیناتی سے جوڑا اور مشروط کیا گیا ہے۔

حماس کے ایک عہدیدار اور ایک علاقائی اہلکار کے مطابق تنظیم نے اس شرط پر روڈ میپ سے اتفاق کیا ہے کہ اسرائیل بھی رعایتیں دے۔ جارحانہ کارروائیوں کو روکے اور فلسطینی علاقوں سے اپنی افواج کا انخلا کرے۔

دوسری طرف اسرائیل نے اس معاہدے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جس کا اعلان ٹرمپ نے کچھ گھنٹے پہلے کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا تھا۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے اس روڈ ” کو مسترد کر دیا جسے جمعہ کے روز غزہ پیس کونسل نے شائع کیا تھا اور اسے اسرائیل کے لیے ناقابل قبول قرار دیا۔ یہ اعلان اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی سرپرستی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے نو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:: امریکہ، ایران کشیدگی خطرناک موڑ پر

20 نکات پر مشتمل اس جنگ بندی منصوبے میں حماس سے اپنے ہتھیار چھوڑنے اور اپنی وسیع سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا، ایک نئی فلسطینی ٹیکنو کریٹ حکومت کی آمد، بین الاقوامی استحکام فورس کے نام سے ایک سکیورٹی فورس کی تعیناتی اور تباہ شدہ فلسطینی علاقے کی دوبارہ تعمیر نو بھی شامل ہے۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کافی حد تک تعطل کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ اسلحہ سے دستبرداری کا معاملہ ایک بنیادی متنازع نقطہ تھا۔

موضوعات : #gazahamasisreal
ShareSend

متعلقہ خبریں

An Israeli film centered on the use of artificial intelligence for mass killings in Gaza received a record-breaking ovation at the Venice Film Festival.
تازہ ترین

وینس فلم فیسٹیول میں غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مبنی اسرائیلی فلم کو ریکارڈ داد ملی

12 ستمبر , 2026
Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.
تازہ ترین

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
Hillary Clinton's harsh criticism of Netanyahu
تازہ ترین

ہیلری کلنٹن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

27 اگست , 2026
Israeli cabinet meeting on Gaza deal postponed until Thursday
اہم ترین 2

غزہ معاہدے سے متعلق اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جمعرات تک ملتوی

25 اگست , 2026
اگلی خبر
One of Asif Zardari's sons wants the government's countdown to begin, while the other is damaging the system, says Rana Sanaullah.

آصف زرداری کا ایک برخوردار حکومت کی الٹی گنتی چاہتا ہے، دوسرا نظام کو نقصان پہنچا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں

Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
The fourth round of talks between the government and Jamaat-e-Islami will take place today.

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔