بدھ , 14 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

2 مہینے پہلے
A A
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
Share on Facebookwhatsapp

تل ابیب ( پاک ترک نیوز ) اسرائیل نے برطانیہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیے جانے کی صورت میں برطانوی حکام کو غزہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی مرکز سے نکالنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے برطانیہ کے مزید اسرائیل مخالف اقدامات کو جوابی کارروائی کا باعث قرار دیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر لندن نے مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں تو اسرائیل برطانوی اہلکاروں کو جنوبی اسرائیل کے شہر کریات گات میں قائم انٹرنیشنل غزہ سپورٹ سینٹر سے بے دخل کرسکتا ہے۔

یہ مرکز اکتوبر 2025 میں قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں امن اور تعمیر نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں مدد فراہم کرنا ہے۔کریات گات میں قائم اس مرکز میں امریکا اور اسرائیل کا نمایاں کردار ہے، تاہم تقریباً 50 ممالک اور عالمی اداروں کے فوجی اور سفارتی حکام بھی اس کا حصہ ہیں۔برطانیہ کا وفد بھی مرکز میں اہم ترین وفود میں شمار ہوتا ہے، جبکہ بعض اوقات برطانوی فوج کے میجر جنرل بھی وہاں موجود رہے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب برطانیہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں کے خلاف مزید معاشی اقدامات پر غور کررہا ہے۔

برطانیہ پہلے ہی ان افراد پر پابندیاں عائد کرچکا ہے جن پر فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں، جن میں اسرائیلی حکومت کے وزرا بھی شامل ہیں۔اب برطانوی حکام ایسے وسیع تر اقدامات پر کام کررہے ہیں جن کے تحت مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے برطانیہ آنے والی اشیا اور خدمات، اور برطانیہ سے ان بستیوں کو جانے والی اشیا اور خدمات پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون ساعر نے اعلان کیا کہ نیدرلینڈز کے حکام کو مرکز سے نکالا جائے گا۔ اس سے قبل اسپین کے اہلکاروں کو بھی اسرائیل نے مبینہ طور پر میڈرڈ کے اسرائیل مخالف مؤقف کی وجہ سے مرکز سے ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا میں بحران سنگین، یوئیفا کا صدر فیفا سے اعتماد بحال کرنے کے لیے نئی قیادت کا مطالبہ

ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو ممالک اسرائیل کے خلاف اقدامات کریں گے، وہ اسرائیلی جوابی کارروائی کے لیے خود کو تیار رکھیں۔برطانوی حکام کو کریات گات مرکز سے نکالے جانے کے امکان سے متعلق سوال پر اسرائیلی عہدیدار نے نیدرلینڈز کے اہلکاروں کی بے دخلی کی مثال دی۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ اٹلی اور جرمنی کے حکام کے خلاف بھی اسی نوعیت کی کارروائی پر غور کیا جارہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ سال فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیا تھا، جس پر اسرائیل نے شدید ردعمل دیا تھا۔

موضوعات : britishgazaisreal
ShareSend

متعلقہ خبریں

Kuwait's agreement to purchase an air defense system from the UK
تازہ ترین

کویت کا برطانیہ سے فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ

14 اکتوبر , 2026
Impact of Israeli ban on Pakistani pilots, new rules implemented for Air France crew holding nationalities of 31 countries
تازہ ترین

پاکستانی پائلٹس پر اسرائیلی پابندی کے اثرات، ایئر فرانس کے 31ملکوں کی قومیت رکھنے والے عملے کے لیے نئے قوانین نافذ

13 اکتوبر , 2026
Boots, the leading British pharmaceutical and retail company, is sold to a Canadian billionaire family for 7 billion pounds.
تازہ ترین

برطانیہ کی معروف دوا ساز و ریٹیل کمپنی بوٹس 7 ارب پاؤنڈ میں کینیڈین ارب پتی خاندان کو فروخت

8 اکتوبر , 2026
The UAE has termed the incident involving the emergency landing in Saudi Arabia of a flight bound for Israel as an act of terrorism.
تازہ ترین

امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

3 اکتوبر , 2026
Satellite images of the Gaza Strip devastated by Israeli aggression cause a stir
تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی پٹی کی سیٹلائٹ تصاویر نے ہلچل مچادی

30 ستمبر , 2026
Bernie Sanders calls for ending US military aid to Israel.
تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ

29 ستمبر , 2026
اگلی خبر
New fuel developed for advanced nuclear reactors generating electricity on Earth and in space.

زمین اور خلا میں بجلی پیدا کرنے والے جدید جوہری ری ایکٹرز کے لیے نیا ایندھن تیار

یہ بھی پڑھیں

Iqrar-ul-Hassan's physical remand challenged in court

اقرار الحسن کا جسمانی ریمانڈ عدالت میں چیلنج

14 اکتوبر , 2026
A unified national resolve against terrorism is the guarantor of the country's peace and security Prime Minister.

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم ہی ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے،وزیراعظم

14 اکتوبر , 2026
Fakhar Zaman has become the first Pakistani to hit 100 sixes in T20s.

فخر زمان ٹی ٹونٹی میں 100چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

14 اکتوبر , 2026
Pakistan, Russia agree to increase cooperation against organized crime, drug trafficking and cybercrime

پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
واشک میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،  وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ اطمینان

واشک میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،  وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ اطمینان

14 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔