بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ، ایران کشیدگی خطرناک موڑ پر

2 مہینے پہلے
A A
US-Iran tensions at a dangerous turning point
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ امریکہ نے ایران میں درجنوں فوجی اہداف پر نئے حملے کر دیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید سخت جوابی کارروائیوں کا اعلان کر دیا، جبکہ ایران نے مزاحمت جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ اس دوران مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملے نے بھی خطے کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ دیکھیے یہ رپورٹ۔

امریکہ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئے قیشم جزیرے، بوشہر، بندر عباس، ابوموسیٰ اور دیگر علاقوں میں حملے کیے، جہاں متعدد دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران ایران میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز، دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر ہونے والے حملوں کے جواب میں کی گئیں، جبکہ تجزیہ کار خبردار کر رہے ہیں کہ ان حملوں سے پورے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا جنگ میں فتح کا دعویٰ

اسی دوران مصر کی ایک بندرگاہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں دو جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ برطانوی بحری سکیورٹی کمپنی کے مطابق حملے میں ایک امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد بحیرۂ احمر میں بحری سلامتی سے متعلق خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ متعدد میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ ٹرمپ نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو بھی خطے کے لیے ایک نیا کینسر قرار دیا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، ایران سے کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی نائب صدر تک پہنچاتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران سے تصادم نہیں بلکہ کشیدگی میں کمی چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کارروائیاں توانائی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کی گئیں، تاہم ریاض خطے میں مزید کشیدگی کے بجائے سفارتی اور سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔

دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کے خلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔ ان کے مطابق ایرانی عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ناانصافی اور ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت بھی اپنے شہریوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی اجازت نہیں دے سکتی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی، بحیرۂ احمر میں حملوں اور سفارتی سرگرمیوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید نازک بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری خطے میں ممکنہ بڑے تصادم کے خدشات کے پیش نظر حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات : #americawar
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر
اہم ترین

ایران سعودی عرب سے حالتِ جنگ میں نہیں، ایرانی صدر

13 ستمبر , 2026
Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
The world's 5 fastest fighter jets Which one leads in speed
تازہ ترین

دنیا کے 5 تیز ترین جنگی طیارے، رفتار میں کون سب سے آگے؟

5 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا
اہم ترین 3

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
US and Israel prepare plan to attack Iran's energy facilities.

امریکہ اور اسرائیل کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار

یہ بھی پڑھیں

Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
The fourth round of talks between the government and Jamaat-e-Islami will take place today.

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔