
آر اے شمشاد
پاکستان کے چھوٹے شاہین بھارتی سورمائوں کو ایک بار پھر دھول چٹانے کیلئے تیار ہیں ۔انڈر 19ایشیا کپ کے بڑے معرکہ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مد مقابل آئیں گی ۔
دفاعی چیمپئن پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور اس سے گروپ میچ میں بھی بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔شائقین کرکٹ کو ایک بڑے مقابلے کی توقع ہے ۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ اومان میں کھیلا جا رہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر انقلاب! گیس اور ایل این جی کی کھپت میں بڑی کمی
گزشتہ سال بھی شاہینوں نے بھارتی سورمائوں کو فائنل میں شکست دی تھی اور ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔ پاکستان نے انڈر ایشیا کپ 2026کے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی ۔
پاکستان نے انڈیا ، یو اے ای اور نیپال کو ہرایا تھا جبکہ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل معرکہ میں جگہ پکی تھی ۔
دوسری جانب بھارت نے متحدہ عرب امارات اور نیپال کوشکست دی تھی اور بھارت کوپاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔
بھارت نے سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر فائنل معرکہ میں جگہ پکی تھی ۔
روایتی حریفوں کے درمیان فائنل معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق 10بجے شروع ہوگا ۔












