لاہور( پاک ترک نیوز) سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 326رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے فائنل معرکہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
بیٹنگ کی دعوت ملنے پر مہمان آئی لینڈرز نے 87 رنز کا ذمہ دارانہ آغاز کیا، اویشکا فرنینڈو 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،،، کپتان کوشل مینڈس 8 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے ۔ پہلے دونوں لنکن بیٹرز کو سلمان علی آغا نے نشانہ بنایا ۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی سابق بھارتی ٹی وی اینکر ندھی رازدان سے شادی
کمینڈو مینڈس نے ون ڈے کیرئر کی پہلی سنچری مکمل کی، 131 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہےپون رتھنائکے نے ٹوٹل میں 77 رنز کا اضافہ کیا، داسن شنانکا کے 17 رنزکپتان شاہین آفریدی نے 50 رنز کےعوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
حارث رؤف، نسیم شاہ اور سلمان علی آغا نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آخری گیند پر لیے گئے 2 رنز میں سے ایک شارٹ رن ہوا جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 326رنز کا ہدف ملا ۔












