لاہور( پاک ترک نیوز) سہ ملکی سیریز کے فائنل معرکہ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف پراعتماد بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ ملکی سیریز کے آخری معرکہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 59رنز بنا لئےہیں ۔
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں۔
ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔شائقین کرکٹ نے ہمیشہ ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، امید ہے فائنل میں بھی بڑی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم آکر ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ فائنل ہمارے لیے ایک بڑا اور اہم میچ ہے، پاکستان نے حالیہ میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، مقابلے کے منتظر ہیں، پاکستان کے ساتھ گزشتہ میچ میں ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی ہے












