جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

حکومت لیوی ختم کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے: حافظ نعیم

2 مہینے پہلے
A A
The government must abolish the levy, or else we will expand the scope of the protest Hafiz Naeem.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی واپس نہ لی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں میں اب عام آدمی بھی شریک ہو رہا ہے، ملک بھر میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے اور بارہ ربیع الاول کے بعد ہفتے میں ایک دن ملک گیر ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے کا کہہ رہی ہے، تاہم جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومتی نمائندے دھرنے میں آکر مذاکرات کریں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤسز کے باہر جاری دھرنے اپنی جگہ برقرار رہیں گے، تاہم اب احتجاجی سرگرمیوں کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان دھرنوں میں اب عام آدمی بھی شریک ہو رہا ہے اور مہنگائی صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کا مسئلہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سمیت تمام طبقات سے مطالبہ کیا کہ عام آدمی کو ریلیف دلانے کے لیے جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا ساتھ دیا جائے۔جماعت اسلامی کے امیر نے خیبر پختونخوا میں لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ان کے مطابق کے پی میں تقریباً 6 لاکھ پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک ہیں، جو ان کے بقول نادرا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاجی کیمپ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا جاسکے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں آئی پی پیز کے خلاف دھرنا دیا اور اس احتجاج کے نتیجے میں پانچ آئی پی پیز بند ہوئے۔ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت نے بھی تسلیم کیا کہ آئی پی پیز سے متعلق معاہدوں کے باعث قومی خزانے پر 3360 ارب روپے کا بوجھ پڑا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ باقی آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، کیونکہ ان کے بقول ایسا کرنے سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے بجلی کے شعبے میں کیپسٹی پیمنٹس اور فکسڈ چارجز پر بھی شدید تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، اس کے باوجود صارفین سے ہزاروں ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹس وصول کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بجلی صارف پر فکس چارج عائد کردیا گیا ہے، جبکہ عام آدمی مسلسل مہنگائی کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں اشرافیہ کو مختلف شعبوں میں سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ عام آدمی پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرولیم لیوی ختم کردی جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 200 سے 250 روپے تک کمی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی ہے، لیکن عوام کو اس سے کہیں زیادہ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کو اسلام آباد آکر مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔جماعت اسلامی نے حکومت سے کہا ہے کہ دھرنے میں آکر مذاکرات کیے جائیں۔ اگر حکومت لیوی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹتی تو جماعت اسلامی اپنی احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کے دوران دھرنوں کے مقامات پر سیرت کانفرنسیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ان کے مطابق 12 ربیع الاول کے بعد ہفتے میں ایک دن پورے ملک میں ہڑتال کی کال دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط ،کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے کی تیاری

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس اسلام آباد آنے کا آپشن بھی موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک بھر سے لوگ پیدل مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔امیر جماعت

اسلامی نے ملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

موضوعات : hafiznaeemjamateislamileavyprotest
ShareSend

متعلقہ خبریں

PTI decides to provide immediate legal assistance to workers and leaders.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf decides not to call off the long march; announces plans to mobilize convoys from across the country on October 4.
تازہ ترین

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ختم نہ کرنے کا فیصلہ، 4 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے نکالنے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Protest late government should leave two and a half vehicles, goods transporters
تازہ ترین

احتجاج مؤخر حکومت ڈھائی گزار گاڑیاں چھوڑ دے ،گڈز ٹرانسپورٹرز

26 ستمبر , 2026
People rejected PTI's chaotic politics Amir Muqam
تازہ ترین

عوام نے تحریک انصاف کی انتشاری سیاست مسترد کر دی ،امیر مقام

26 ستمبر , 2026
اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر
اہم ترین 3

اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر

24 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami announces postponement of long march until Prime Minister returns home
تازہ ترین

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

22 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Major breakthrough in China's space technology rocket booster successfully landed back on Earth.

چین کی خلائی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی، راکٹ بوسٹر کامیابی سے زمین پر اتار لیا

یہ بھی پڑھیں

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

8 اکتوبر , 2026
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

8 اکتوبر , 2026
وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔