بدھ , 7 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے،ہمارا احتجاج عوام کیلئے ہے ،حافظ نعیم

2 مہینے پہلے
A A
Jamaat-e-Islami’s sit-ins in Karachi, Lahore, and Peshawar Our protest is for the public, says Hafiz Naeem.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر دھرنے جاری ہیں۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں کارکنوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوسرے روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا کسی کی ذات کے لیے نہیں بلکہ صرف عوام کے لیے ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ہے، لوگوں کے لیے گھر کا گزارا کرنا مشکل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے پاکستان کے عوام کی ترجمان ہے، حکومت کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کے گھروں پر بم بن کر گر رہے ہیں، 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے کو محفوظ صارف قرار دینا بھی ایک فراڈ ہے، کیونکہ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین مزید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کے منصوبوں اور نجی بجلی گھروں کے معاہدوں پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاور پلانٹس میں عوام کے ساتھ فراڈ کیا گیا، پلانٹس لگانے کے اخراجات حکومت نے برداشت کیے جبکہ قرضوں کا سود بھی عوام ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شریف اور زرداری خاندان کے مفادات نجی بجلی گھروں میں شامل ہیں اور جب عدلیہ آزاد ہوگی تو نجی بجلی گھروں کے معاملات کا فرانزک آڈٹ ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال کی رپورٹ میں سامنے آیا کہ بجلی پیدا کرنے کی لاگت کم تھی، تاہم ٹیکسز زیادہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کا بہانہ بنا کر پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، عالمی قیمتوں اور جنگ کا حوالہ دے کر عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا چاروں صوبوں میں احتجاج

امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ جمع کرچکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ عوامی مفاد کے لیے ہے، کراچی اور پشاور میں بھی دھرنے جاری ہیں اور عوامی مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات : #haifnaeemjamateislamiprotest
ShareSend

متعلقہ خبریں

PTI decides to provide immediate legal assistance to workers and leaders.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
Tehreek-e-Insaf decides not to call off the long march; announces plans to mobilize convoys from across the country on October 4.
تازہ ترین

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ختم نہ کرنے کا فیصلہ، 4 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے نکالنے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Protest late government should leave two and a half vehicles, goods transporters
تازہ ترین

احتجاج مؤخر حکومت ڈھائی گزار گاڑیاں چھوڑ دے ،گڈز ٹرانسپورٹرز

26 ستمبر , 2026
People rejected PTI's chaotic politics Amir Muqam
تازہ ترین

عوام نے تحریک انصاف کی انتشاری سیاست مسترد کر دی ،امیر مقام

26 ستمبر , 2026
اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر
اہم ترین 3

اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر

24 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami announces postponement of long march until Prime Minister returns home
تازہ ترین

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

22 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Karachi Chemical report on samples from the exhumation in the murder case of young businessman Mir Raza expected today.

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس، قبر کشائی کے نمونوں کی کیمیکل رپورٹ آج متوقع

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔