نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کے نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔طلبا تنظیں کاکروچ جنتا پارٹی اور نوجوانوں نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دے رکھا تھا اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مستعفی وزیر تعلیم نے استعفے میں لکھا ں ہمیشہ سے اپنے جمہوری نظام کی طاقت پر اٹل یقین رکھنے والا رہا ہوں اور نوجوانوں کی خواہشات، خوابوں اور توقعات کا گہرا احترام کرتا آیا ہوں۔
دھرمیندر پردھان نے استعفے میں لکھا یہ صرف بھارت کا مستقبل ہی نہیں بلکہ ایک نئے اور ترقی یافتہ بھارت کے علمبردار، معمار اور مستقبل کے شہ کار بھی ہیں، پچھلے 10 دنوں کے واقعات کو دیکھ کر میرا دل دکھی ہے، یہ میرے لیے ذاتی وقار کا مسئلہ نہیں ہے،بھارت کی نوجوان طاقت ہی اس ملک کی اصل طاقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا چھوٹے جوہری ری ایکٹروں کا منصوبہ تیز
مستعفی وزیر نے لکھا نوجوان طاقت کو فریب کے چکر میں پھنسنے نہیں دیں گے، یہی میرا عزم ہے، جنتر منتر پر اور ملک میں جو صورتحال بنی ہے، اس صورتحال سے ملک دشمن قوتیں فائدہ نہ اٹھائیں، ملک کا اتحاد قائم رہے، بھارت کے ایک بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہ الجھے، ہمارے بچے اپنا وقت پڑھائی میں لگائیں
ادھر نئی دہلی میں وزیرِ تعلیم کے استعفے کے بعد جنتر منتر پر جشن کا سماں ہے ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی نے کہا ہمارے تمام مطالبات باضابطہ تحریری طور پر تسلیم کر لیے گئے ، ہم گھر چلے جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کاکروچ جنتا پارٹی کو مبارکباد دی اور کہا ماضی مستقبل سے نہیں جیت سکتا۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجروال نے کہا طلبا کا احتجاج رنگ لایا ہے ،یہ جمہوریت کی کامیابی ہے،حکومت کو اب عوام کی بات سننی پڑے گی ۔
بھارت میں سماجی کارکن سونم وانگچک کی طلبا اور کاکروچ جنتا پارٹی کو مبارکباد،کہا یہ جمہوریت کی فتح ہے ،امن ،صبر اور استقامت کی فتح ہے۔












