اتوار , 23 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئی ایم ایف کی شرط ،کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے کی تیاری

3 دن پہلے
A A
IMF condition Preparations underway to impose income tax on farmers.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت نے زرعی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف پورے نہ ہوئے تو حکومت کاشتکاروں اور زمینداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے پر غور کرے گی۔ صوبوں کو 30 ستمبر تک مہلت دی جائے گی، جبکہ ہدف حاصل نہ ہونے کی صورت میں اکتوبر میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

پاکستان میں زرعی شعبہ ایک بار پھر ٹیکس اصلاحات کے مرکز میں آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کے معاملے پر مطمئن کرنے کے لیے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔صوبوں کے اشتراک سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومت نے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس مدت کے دوران صوبوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور گوشوارے جمع کرانے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اگر صوبے مقررہ مدت تک مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو موجودہ طریقہ کار کے تحت ہی معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔

لیکن اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو حکومت متبادل حکمت عملی پر عمل درآمد کی جانب بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2026 میں صوبوں کے ساتھ فکسڈ ٹیکس اسکیم پر مشاورت کا امکان ہے۔مجوزہ اسکیم کے تحت کاشتکاروں اور زمینداروں سے آمدن کی بنیاد پر ٹیکس وصول کرنے کے بجائے ایک مقررہ رقم وصول کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اس حوالے سے فی ایکڑ 5 ہزار روپے تک فکس انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔تاہم یہ رقم حتمی نہیں اور فکسڈ ٹیکس اسکیم لانے کی صورت میں اس کی شرح اور طریقہ کار پر صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

حکومت کا یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مالیاتی اصلاحات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی دستاویز کے مطابق ملکی معیشت میں زرعی شعبے کا حصہ تقریباً 24.5 فیصد ہے، تاہم مجموعی ٹیکس وصولی میں زرعی شعبے کا حصہ صرف 0.3 فیصد بتایا گیا ہے۔

حکومت اب اسی خلا کو کم کرنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر زرعی ٹیکس وصولی کا نظام بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر موجودہ نظام سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوئے تو تاجروں کی طرز پر کاشتکاروں اور زمینداروں کے لیے بھی فکس ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس کا مقصد زرعی شعبے کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانا اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ مالیاتی اہداف کو پورا کرنا ہے۔تاہم فکسڈ ٹیکس اسکیم کا حتمی فیصلہ صوبوں سے مشاورت اور 30 ستمبر تک حاصل ہونے والی ٹیکس وصولی اور گوشواروں کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات : #imfformersincometax
ShareSend

متعلقہ خبریں

IMF-Pakistan talks expected in September
تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات ستمبر میں متوقع

7 جولائی , 2026
IMF intervention Incentives given to banks for increasing remittances withdrawn.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کی مداخلت، ترسیلاتِ زر بڑھانے پر بینکوں کو دی جانے والی مراعات ختم

4 جولائی , 2026
Tax relief proposal for salaried class awaits IMF approval
تازہ ترین

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف کی تجویز، آئی ایم ایف منظوری کا انتظار

8 جون , 2026
Pakistani exports likely to increase by about $3.7 billion, IMF says
تازہ ترین

پاکستانی برآمدات میں تقریباً 3 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا امکان ،آئی ایم ایف

1 جون , 2026
IMF, Pakistan at odds over tax relief for salaried class
تازہ ترین

آئی ایم ایف ،پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریلیف پر اختلافات

22 مئی , 2026
Government, IMF agree to expand tax net, improve energy reforms
تازہ ترین

حکومت ،آئی ایم ایف کا ٹیکس نیٹ بڑھانے ،توانائی اصلاحات میں بہتری پر اتفاق

21 مئی , 2026
اگلی خبر
Imran Khan's medical report What is 'Anxiety Level 3+' and how will it be treated

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ، ،اینگزائٹی لیول تھری پلس، کیا ہے ،علاج کیسے ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک، امریکی محکمہ انصاف میں 40 کروڑ ڈالر کا تاریخی تصفیہ

ٹک ٹاک، امریکی محکمہ انصاف میں 40 کروڑ ڈالر کا تاریخی تصفیہ

22 اگست , 2026
امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ

امریکا، کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، 50 فیصد نئے ٹیرف نافذ

22 اگست , 2026
سٹار فٹبالر لیونل میسی کو جرمانہ

سٹار فٹبالر لیونل میسی کو جرمانہ

22 اگست , 2026
اسلام آباد انتظامیہ کی بانی کی اسپتال منتقلی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر

اسلام آباد انتظامیہ کی بانی کی اسپتال منتقلی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر

22 اگست , 2026
تحریک انصاف توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ،عطا تارڑ

تحریک انصاف توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ،عطا تارڑ

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔