اسلام آباد( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی ہے ،وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وزیر اعظم سے گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاوفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے، حکومت گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کے لیے قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہاوفاقی حکومت کے منصوبوں میں 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی اور دانش سکولوں کے قیام کا منصوبے سر فہرست ہیں،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کیلئے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔












