اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے زلمے خلیل زاد کے پاکستان کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فیکٹ چیک جاری کر دیا۔وزارت اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زاد کے دعوے ان کے ذاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں، جبکہ ان بے بنیاد دعوؤں کا مقصد دہشت گردی کی حامی طالبان رجیم کو تقویت دینا ہے۔فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کو مسلح گروہوں کی سرپرستی سے جوڑنا گمراہ کن ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول میں رہا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہوگیا
وزارت اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹس میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔












