اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔
ملک شہزاد اعوان کا کہناہے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے سے ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہو جائے گی۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز تیار رہیں کسی بھی وقت ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے، پاکستان کی معیشت کا دارومدار ڈیزل پر ہے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے، ، ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے
یہ بھی پڑھیں: ثالثی کی کوششیں ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا
ملک شہزاد اعوان نے کہاہم بار بار وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس،ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے،ٹریفک پولیس کے چلان میں ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں جنگی حالات سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کاروبار بہت متاثر ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا وفاقی حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم ملک گیر ہڑتال پر چلے جائیں، اگر وفاقی حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔












