واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا امریکی فوجی کی ہلاکت پر ایران کو کئی گنا قیمت چکانا پڑے گی، امریکی فوجیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم
امریکی صدر نے مزید کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکہ آمد پر کسی بھی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، نتین یاہو ان کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جنہوں نے ہزاروں مظاہرین اور امریکی فوجیوں کو بھی قتل کیا،، ایران کو تباہی کے بھنور میں دھکیلنے والوں کو گرفتار ہونا چاہیے۔












