منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے دو گناپانی سمندر برد

12 مہینے پہلے
A A
تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے دو گناپانی سمندر برد
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
ملک میں موسم برسات کے خاتمے اور شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا ، پنجاب اور سندھ کے متعدد اضلاع میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد اس وقت دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی بلترتیب نچلے اور درمیانے درجے کے سیلاب کی سطح پر بہہ رہا ہے۔جو رواں ہفتے کے دوران معمول پر آ جائے گا۔ان کے علاوہ تمام مقامات پر دریا معمول کی سطح پر بہہ رہے ہیں۔
سیلاب کے بعد آبپاشی کے نظام میں پانی کی مناسب مقدار کو دیکھتے ہوئے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نےبھی تال حال اپنی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس طلب نہیں کئے ہیں۔ کیونکہ صوبوں نے پانی کے اخراج کے لیے نئے کوٹے مختص کرنے کی درخواست نہیں کی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=zq2Z1Fe3s2s&t=14s
معمول کے مطابق ربیع کی فصل کے لئے پہلے 10دنوں کی پانی کی ضروریات کے صوبوں کے مطالبات پر ان دونوں کمیٹیوںکا اجلاس ستمبر کے آخری ہفتے میں ہوا کرتا ہے۔سیلاب کا پانی کم ہونے پر ارسا کی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ صوبہ سندھ عام طور پر سب سے پہلے ربیع کی فصلوں کے لیے پانی کی ضرورت کے تخمینے لگاتا ہے۔ مگر اس سال ایسا نہیں ہوا کیونکہ صوبائی حکومت اب بھی سندھ میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹ رہی ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق سیلاب اپنی تباہ کاریوں کے ساتھ زمین کے لئے نئی زرخیز مٹی اور ریت بھی لاتا ہے ۔ مگر ریت کی زیادہ مقدار زمین کی بارآوری کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے میدانی علاقوںمیں سیلابی پانی کے کھڑے رہنے کی وجہ سے کھیتوں میں ریت کی مقدار میں اضافے کی اطلاعات مل رہی ہیں – تاہم پانی خشک ہونے سے قبل زرعی زمینوں کی حالت کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔
پاکستان کئی سالوں کے بعداس بار آنے والے ربیع کے سیز ن کی شروعات آبی ذخائر میں 13 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف ) سے زیادہ پانی کے ذخیرہ کے ساتھ کرے گا۔ جس سے خریف کے موسم میں سیلاب سے ہونے والے زرعی پیداوار کے نقصانات کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکتا ہے۔
آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میںکئی برسوں بعدآنے والے ربیع کے موسم میں پانی کی صورتحال معمول پرہو گی۔اور اگر کوئی کمی بیشی ہوتی بھی ہے تو وہ قابل برداشت اور قابل انتظام ہو گی۔ جبکہ کئی سالوں کے بعد ہم اگلے خریف کی فصلوں کے لئے بھی پانی کا معقول ذخیرہ دستیاب ہو سکتا ہے۔
ارسا کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر تربیلا ڈیماپنی پانی ذخیرہ کرنے کی پوری استعداد 1550 فٹ پرتھا۔ منگلا ڈیم میں اتوار کی رات تک پانی کی سطح 1240 فٹ کے قرب تھی ۔جو مجموعی گنجائش سے دو فٹ کم ہے۔ جبکہ چشمہ بیراج پر بھی ذخیرہ شدہ پانی اپنی انتہائی سطح 649فٹ پر ہے۔ اگر ذخیرہ شدہ پانی کی مقدار کودیکھا جائے توتربیلا 5.7ملین ایکڑ فٹ، منگلا 7.1ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ساڑھے تین لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔چنانچہ اس وقت ملک میںکل ذخیرہ شدہ پانی 13.1ملین ایکڑ فٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی استعداد 13.3ملین ایکڑ فٹ ہے۔
مگر تکلیف دہ امر یہ ہے کہ رواں موسم خریف کے آغاز سے اب تک تقریباً 24ملین ایکڑ فٹ پانی پہلے ہی سمندر میں بہہ چکا ہے ۔ جو دو بڑے آبی ذخائر تربیلا اور منگلا کی مشترکہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے تقریباً دوگنا ہے۔اور یہ ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔

موضوعات : damfloodinduswatermangladamtarballa
ShareSend

متعلقہ خبریں

The ninth and final spell of monsoon rains begins today.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع

12 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
Devastating floods in Nepal, death toll reaches 939, thousands missing
تازہ ترین

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 939 تک پہنچ گئیں، ہزاروں افراد لاپتا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم

پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24ارکان اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔