جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

استنبول میں شدید بارشوں کا 80سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا ،3افراد ہلاک

1 گھنٹہ پہلے
A A
80-year record for heavy rainfall broken in Istanbul; 3 people killed.
Share on Facebookwhatsapp

استنبول ( پاک ترک نیو) ترکیہ کے شہر استنبول میں شدید بارشوں کا 80سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک جبکہ 5لاپتہ ہو گئے ۔

ترک حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سڑکیں اور متعدد علاقے زیر آب آ گئے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور متعدد علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی بھی متاثرہوئی ہے ۔ موسلادھار بارش کے باعث کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

گزشتہ روز صبح کے وقت شروع ہونے والی موسلادھار بارش دن بھر شدت اختیار کرتی رہی۔ استنبول کے گورنر داؤد گل نے بتایا کہ شہر میں 1942 میں ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوج اتارنے اور جوہری حملے کا امکان مسترد کر دیا

ترک حکام کا کہناہے کہ یورپی حصے کے علاقے کاغتھانے میں ایک پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جبکہ علاقے بالات میں 14 سالہ لڑکا پانی میں قدم رکھنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جان نہیں بچائی جا سکی۔

ایشیا کی جانب واقع علاقے بیوکوز میں ایک شخص کے کنویں میں گرنے سے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی، تاہم حکام نے فوری طور پر اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ پانچ افراد تاحال لاپتا بتائے گئے ہیں۔

ویڈیوز میں تیز بہاؤ کے باعث گاڑیوں کو سڑکوں سے بہتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعض مقامات پر لوگوں کو عمارتوں کی کھڑکیوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

شدید بارش کے باعث استنبول میں اسکول پیر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی۔ نشیبی علاقوں اور تہہ خانوں میں رہنے والوں کو بھی زیادہ محفوظ اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا۔

امدادی ٹیموں، فائر فائٹرز اور بلدیاتی اہلکاروں نے اسکولوں، کھیل کے میدانوں، گیراجوں اور دیگر مقامات سے پانی نکالنے اور کیچڑ صاف کرنے کا کام شروع کیا۔ قدرتی آفت سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق بدھ کی رات تک سیلاب کے 1,277 واقعات، لینڈ سلائیڈنگ کے 15 واقعات اور 47 افراد کے پھنسنے کی اطلاعات موصول ہو چکی تھیں۔ دو عمارتوں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ترک وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث استنبول ایئرپورٹ آنے والی 43 پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ کی جانب جانے والی تین پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ تیز ہواؤں کے باعث صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ پر کچھ وقت کے لیے پروازوں کی روانگی بھی معطل رہی۔

استنبول کے قریبی صوبے سکاریا کے علاقے سپانجا میں ندی کے کنارے واقع دو منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔ حکام کے مطابق مکان کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صوبہ کوجائیلی کے علاقے گیبزے میں ندی کا پانی کناروں سے باہر نکل آیا اور ایک گاڑی سوار کو بہا لے گیا، جسے امدادی کارکنوں نے رسیوں کی مدد سے بچا لیا۔ اسی صوبے کے علاقے باشیسکلی میں ایک شخص کے سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ ترکی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے آخر تک مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

موضوعات : floodistanbul
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rainfall in different parts of the country, rain emergency declared in twin cities
تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جڑواں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ

28 ستمبر , 2026
The ninth and final spell of monsoon rains begins today.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع

12 ستمبر , 2026
Rain in several cities of Khyber Pakhtunkhwa; intensity of the heatwave broken.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

4 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rain-related incidents in Khyber Pakhtunkhwa 2 dead, 3 injured.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Kazakhstan decides to sell gold reserves

قازقستان کا سونے کے ذخائر فروخت کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Fears of unemployment due to artificial intelligence will jobs disappear, and will governments distribute money

مصنوعی ذہانت کے باعث بے روزگاری کا خدشہ ،نوکریاں ختم ہوں گی، حکومتیں پیسے بانٹیں گی؟

16 اکتوبر , 2026
China breaks all gold import records, seeks to reduce dependence on dollar

چین نے سونے کی درآمد کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوشش

16 اکتوبر , 2026
Peshawar private school roof collapse case 30 children and female teacher killed

پشاور میں نجی سکول چھت گرنے کا معاملہ ،30بچوں اور خاتون ٹیچر کی ہلاکت کا مقدمہ درج

16 اکتوبر , 2026
50,000 pregnant women in Gaza face severe risks; over 5,000 births expected next month.

غزہ میں 50 ہزار حاملہ خواتین کو شدید خطرات، اگلے ماہ 5 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش متوقع

16 اکتوبر , 2026
A whirlwind of action and humor in the style of John Wick this Christmas the new film The Holiday Hitman will be released next month.

جان وِک کے انداز میں کرسمس پر ایکشن اور مزاح کا طوفان، نئی فلم ’’دی ہالیڈے ہٹ مین‘‘ اگلے ماہ ریلیز ہوگی

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔