منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

افغان عبوری حکومت کی ہٹ دھرمی ،صنعت و تجارت سمیت تمام شعبے زبوں حالی کا شکار

4 مہینے پہلے
A A
The Afghan interim government's stubbornness has left all sectors, including industry and trade, in a state of turmoil.
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

طالبان کی زیر قیادت افغان عبوری حکومت کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں پاک۔ افغان مزاکرات کے ناکامی کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کر رکھی ہے ۔جس کے منفی اثرات کابل کی تجارت و معیشت کو بد سے بدتر کی جانب لے جارہے ہیں ۔ مگر مودی کی گود میں بیٹھی طالبان قیادت کے کانوں پر جوؤں تک نہیں رینگ رہی۔
دونوں ہمسایہ ملکوں کی باہمی تجارت سے وابستہ صنعتکار،تاجر ،کسان اور مزدور سبھی کو روزی اور روزگار کے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ۔ پاکستان اپنے جائز مطالبات کے تسلیم کئے جانے کے مؤقف پر قائم ہے ۔ جبکہ افغان طالبان پاکستان سے گفت و شنید اور باہمی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے تاجروں اور کسانوں کو تجارت کے لئے پاکستان کے متبادل ایران اور وسط ایشیائی ملکوں حتیٰ کہ بھارت میں نئے شراکت دار تلاش کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔جسے پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ لاگتی اور باربرداری کے اخراجات کی وجہ سے بری طرح ناکامی کا سامنا ہے ۔


پاکستان نے 12 اکتوبر کو افغانستان کے ساتھ نصف درجن بڑی اور چھوٹی سرحدی گزرگاہوں کوبند کر دیا تھا۔اس کے نتیجے میں سرحد کی دونوں جانب طورخم اور چمن کی دو بڑی سرحدی گزرگاہوں پر تقریباً 8,000 ٹرک پھنس گئے ہیں۔ سرحد کی بندش سے پہلے اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو طرفہ تجارت کاحجم2سے3ارب ڈالر سالانہ کے درمیان تھا۔
اب اڑھائی ماہ سے سرحدکی بندش کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے متعلقہ کاروباری افراد کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کی جانب تو لوگوں کے پاس متبادل ذرائع موجود ہیں مگر سرحد پار صورتحال ابتر ہے جہاں کی بڑی برآمدات تازہ پھل اور خشک میوہ جات کا پاکستان کے علاوہ کوئی خریدار نہیں۔
یہی وجہ ہےکہ کابل کی کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ دو طرفہ تعلقات سے تجارت کوالگ کرنا تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اچھی شروعات فراہم کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ طالبان عبوری حکومت کی جانب سے مستقبل کی ضمانتوں کے بدلے میں کاروباری تعلقات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔ کیونکہ ہمارے تاجرمزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔


علاقائی سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ کابل کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان تجارت، ٹرانسپورٹ اور توانائی کا مرکز بنانے جیسے اپنے تمام بڑے منصوبوں کے لیے اسلام آباد کی ضرورت ہے ۔اور زمینی حقیقت یہ ہے کہ خشکی سے گھرے افغانستان کویہ پسند ہو یا نہ ہو، اسکی زیادہ تر بڑے اقتصادی مواقع کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت لازم و ملزوم ہے۔
یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ موجودہ افغان طالبان حکومت ملا عمر کی اپنی پیش روحکومت کے متضادعوامی حمایت اور اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔چنانچہ افغانستان کے موجودہ ا ندورنی حالات میں اگر پاکستان نے طالبان کی ہٹ دھرمی سے تنگ آ کران کے مخالفین کی مدد و حمایت شروع کر دی تو پانسا پلٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

موضوعات : #afghanistanborder
ShareSend

متعلقہ خبریں

Afghan Taliban's heinous plan of terrorism in Pakistan
اہم ترین

افغان طالبان کا پاکستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا منصوبہ

4 اپریل , 2026
Land is tight for Christians in Afghanistan
تازہ ترین

افغانستان میں مسیحوں کے لیے زمین تنگ

28 مارچ , 2026
China advises Afghanistan and Pakistan to resolve issues through dialogue
پاکستان

چین کا افغانستان اور پاکستان کو مسائل مذاکرات سے حل کرنے کا مشورہ

14 مارچ , 2026
Afghanistan is a haven for terrorists, which countries are targeted
تازہ ترین

افغانستان دہشت گردوں کا ٹھکانہ کون کون سے ممالک نشانہ

4 مارچ , 2026
Operation Ghadb-ul-Haqq on Afghanistan attack, 133 Taliban killed, military headquarters, tanks, checkpoints destroyed
اہم ترین

افغانستان کے حملے پر آپریشن غضب للحق،133 طالبان ہلاک، فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، چوکیاں تباہ

27 فروری , 2026
پاک افغان سرحد کی بندش ،افغانستان کی معیشت گھٹنوں پر آ گئی
تازہ ترین

پاک افغان سرحد کی بندش ،افغانستان کی معیشت گھٹنوں پر آ گئی

26 نومبر , 2025
اگلی خبر
انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

21 اپریل , 2026
ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

21 اپریل , 2026
ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

21 اپریل , 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

21 اپریل , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔