لندن ( پاک ترک نیوز) انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور دورہ سری لنکا کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
سر ی لنکا سے ٹونٹی سیریز اور ورلڈ کپ میں ہیری بروک انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے، سکواڈ میں ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، برائیڈن کرس شامل ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ لیوک ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، جوفرا آرچر کو صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 20ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔












