اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی بلز میں بھی ٹیکسز کی بھرمار۔۔ بجلی صارفین سے 3 سال میں 1906ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف،سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال بجلی صارفین سے 700 ارب سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں، ڈسکوز نے بجلی صارفین سے دو ہزار بائیس اور تیئس میں 507 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، دو ہزار تیئس ،چوبیس میں 698ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے ۔
اسلام آباد الیکٹرک کمپنی نے 3 سال میں 232 ارب روپے ٹیکس وصول کیا،لاہور الیکٹرک کمپنی نے ٹیکسز کی مد میں 532 ارب سے زائد وصولیاں کیں،گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کی ٹیکس وصولیاں 240 ارب روپے رہیں،فیصل آباد الیکٹرک کمپنی نے ٹیکس کی مد میں 307 ارب روپے وصول کیے۔
دستاویزات کے مطابق ملتان الیکٹرک کمپنی کی 3 سال میں ٹیکس وصولیاں 323 ارب روپے رہیں،پشاور الیکٹرک کمپنی نے 3 سال میں 151ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں،ہزارہ الیکٹرک کمپنی نے صارفین سے 57 ارب 58 کروڑ کا ٹیکس جمع کیا،کوئٹہ الیکٹرک کمپنی نے 3 سال میں 24 ارب 28 کروڑ کی ٹیکس وصولیاں کیں،قبائلی علاقہ جات الیکٹرک کمپنی کی ایک ارب 55 کروڑ کی ٹیکس وصولیاں،سکھر الیکٹرک کمپنی نے 34 ارب 46 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔







