لاہور( پاک ترک نیوز) افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر لیگ کے لیے اپنا نام درج کروایا ہے۔محمد عامر برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں، جس کے باعث انہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹی نسل کے لڑاکا طیارے کے منصوبے میں جرمنی کی شمولیت پر جاپان کے تحفظات، برطانیہ کو اپنا حصہ کم کرنے کا مشورہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔افغانستان پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کل منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے کرکٹرز کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔












