اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مذاکرات آج ہوں گے۔ مذاکرات دن 11 بجے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر، وزارت خارجہ میں ہوں گے۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کی نمائندگی لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا کریں گے۔لیاقت بلوچ کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مذاکراتی اجلاس سے متعلق رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ٹی ٹین لیگ، قومی کرکٹرز پی سی بی کے این او سی کے منتظر
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو وسیع ریلیف دینے اور پیٹرولیم لیوی کے بتدریج خاتمے کا معاملہ طے کرے۔ جماعت اسلامی کا اولین مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے، حکومت اسے کریڈٹ دے یا نہ دے، عوام کو فائدہ پہنچنا ہی بڑی کامیابی ہوگی۔لیاقت بلوچ نے خبردار کیا کہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ترکی سے واپسی پر ملک بھر کے کارکنان سے آن لائن خطاب کریں گے اور ملتان سے لانگ مارچ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔












