نیو یارک ( پاک ترک نیوز) ایران پر امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برینٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے کے بعد 105 ڈالر 25 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 47 سینٹ یعنی 0.5 فیصد اضافے سے 96 ڈالر 93 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔ برینٹ خام تیل 8 ڈالر 66 سینٹ یعنی 7.63 فیصد سستا ہوکر 104 ڈالر 77 سینٹ فی بیرل پر بند ہوا تھا۔












