اتوار , 1 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت کا پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ

41 منٹس پہلے
A A
حکومت کا پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم ڈویژن نے پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کر دیا، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق آئل ریفائنریز کو نئے فارمولے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے تمام آئل ریفائنریز کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں۔وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ پٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے متعلقہ درآمدی جہاز کی اصل درآمدی لاگت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اگر روزانہ قیمتوں کے تعین کے وقت اصل درآمدی لاگت دستیاب نہ ہو تو آخری دستیاب درآمدی جہاز کے پریمیم، دیگر اخراجات اور کسٹم ڈیوٹی کو بنیاد بنایا جا سکے گا۔

نئے طریقہ کار کے تحت آئل ریفائنریز کو آئندہ 30 روز تک پٹرول کی ریفائنری سے فروخت کی قیمت 7 مارچ 2026 کو جنگ سے پہلے کی سطح پر موجود پریمیم، دیگر اخراجات اور کسٹم ڈیوٹی کی بنیاد پر مقرر کرنے کی اجازت ہوگی۔

درآمدی قیمت اور ریفائنری سے فروخت کی قیمت کے درمیان فرق آئل ریفائنریز پیٹرولیم لیوی کے کھاتے میں جمع کرائیں گی۔

اس طریقہ کار سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ صرف پٹرول کے صارفین کو قیمتوں میں اسی مناسبت سے کمی کی صورت میں منتقل کیا جائے گا۔

فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام ریفائنریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق اضافی پیٹرولیم لیوی جمع کرائیں۔

اس کے علاوہ ریفائنریز کو مقامی سطح پر پٹرول کی روزانہ فروخت کی رپورٹیں بھی پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو جمع کرانا ہوں گی۔ ان رپورٹس کے ساتھ ادائیگی کی رسیدیں اور چالان بھی فراہم کرنا ہوں گے تاکہ متعلقہ حکام ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور حسابات کی مطابقت کو یقینی بنا سکیں۔

موضوعات : Newoilpetrol
ShareSend

متعلقہ خبریں

Frequent changes in prices of petroleum products challenged in Lahore High Court
تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

31 اکتوبر , 2026
Diesel becomes more expensive, priced at 400 rupees and 67 paisa per litre; petrol price remains unchanged.
اہم ترین 3

ڈیزل مزید مہنگا ، فی لٹر قیمت 400 روپے 67پیسے، پٹرول کی قیمت برقرار

30 اکتوبر , 2026
The government is providing protection to the mafia, while the public is being made a scapegoat, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.
تازہ ترین

حکومت مافیا کو تحفظ دے رہی ہے، عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

28 اکتوبر , 2026
Government decides to amend the Petroleum Products Ordinance 1961; amendment bill to be presented in the National Assembly today.
تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا فیصلہ، ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا

28 اکتوبر , 2026
Petrol has become cheaper, while diesel has become more expensive.
تازہ ترین

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

28 اکتوبر , 2026
وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال
اہم ترین 2

وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال

27 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

حکومت کا پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار نافذ کرنے کا فیصلہ

1 نومبر , 2026
قطر کا پاکستانی مسافروں کے لیے 30 روزہ مفت ویزا آن ارائیول، چار شرائط پوری کرنا لازمی

قطر کا پاکستانی مسافروں کے لیے 30 روزہ مفت ویزا آن ارائیول، چار شرائط پوری کرنا لازمی

1 نومبر , 2026
نیٹ فلکس پر نئی تھرلر فلم ڈونٹ ٹرسٹ دی کپل اپ اسٹیرز کی دھوم

نیٹ فلکس پر نئی تھرلر فلم ڈونٹ ٹرسٹ دی کپل اپ اسٹیرز کی دھوم

1 نومبر , 2026
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دنیا کا سب سے بلند اور طاقتور راکٹ قرار

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دنیا کا سب سے بلند اور طاقتور راکٹ قرار

1 نومبر , 2026
چین کے سونے، نکل اور دیگر اہم معدنیات کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

چین کے سونے، نکل اور دیگر اہم معدنیات کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

1 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔