پشاور( پاک ترک نیوز ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو ورکرز کا اغوا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ یہ کارکن بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات آج ہونگے
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مغوی پولیو ورکرز کی جلد اور بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔












